گوجرہ :تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے محنت کش جاں بحق

گوجرہ :تیز رفتار موٹر سائیکل  کی ٹکر سے محنت کش جاں بحق

گوجرہ (نمائندہ دنیا) ٹاور کالونی کا رہائشی خلیل، جو پانی کی سپلائی کا کام کرتا تھا، پینسرہ روڈ پر پیدل جا رہا تھا کہ نامعلوم تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

 خلیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی اور موٹر سائیکل سوار کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...