کابینہ کمیٹی کااجلاس، 5 قیدیوں کی پیرول پر رہائی کی منظوری

کابینہ کمیٹی کااجلاس، 5 قیدیوں کی پیرول پر رہائی کی منظوری

صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا رہا :چیئرمین کمیٹی سلمان رفیق

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 58 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کی جبکہ صوبائی وزیر و کو چیئرمین بلال یاسین بھی شریک ہوئے ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس کو صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی۔کابینہ کمیٹی نے صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 5 قیدیوں کی پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ حکومت پنجاب تمام تر سیاسی و مذہبی اجتماعات کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے ۔ عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے ، قانون شکنی، قومی اداروں پر حملے کرنے والے اور معاشرے میں انتشار پیدا کرنے والے عناصر کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سیاسی و مذہبی انتہا پسندی کی کسی صورت اجازت نہیں ہے اور ایسے عناصر کے گرد سخت گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ۔صوبائی وزیر و کو چیئرمین بلال یاسین نے کہا کہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والوں سے کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی۔ عوام کے جان و مال و املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...