سڑکوں کی بغیر اجازت کھدائی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروا ئی کی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوندلانوالہ روڈ کا دورہ کیا اور کیبل بچھانے کیلئے جاری روڈ کٹنگ کے کام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ذیشان ندیم کو ہدایت کی کہ کام کی تکمیل کے فوراً بعد سڑک کو اصل حالت میں بحال کیا جائے اور بحالی کے کام میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنی تحصیلوں میں سڑکوں کی غیر مجاز کھدائی کی روک تھام یقینی بنائیں اور بغیر این او سی روڈ کٹنگ کی اجازت دینے یا کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments