حکومتی ریلیف ،ڈپٹی کمشنر کا پٹرول پمپس پر دورہ ،عملدرآمد کی ہدایت

 حکومتی ریلیف ،ڈپٹی کمشنر کا پٹرول پمپس پر دورہ ،عملدرآمد کی ہدایت

ڈیش بورڈ کے ذریعے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی،خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم کی پٹرول ریلیف سکیم کے تحت شہریوں کو پٹرول کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی کا آغاز ہوتے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے حکومتی پالیسی پر عمل درآمد سخت کرتے ہوئے مختلفپٹرول پمپس کی نگرانی شروع کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے حکومتی ریلیف سکیم پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا اور شہریوں کو رعایتی نرخوں پر پٹرول کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام پیٹرول پمپس پر رعایتی قیمتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈیش بورڈ کے ذریعے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، حکومتی ریلیف عوام تک پہنچانے کے لیے ہر فیول سٹیشن کو پالیسی پر عمل درآمد کا پابند بنایا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو فراہم کیے جانے والے ریلیف کو ہر صورت مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...