کرم وقاصی کا لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کا خیرمقدم

کرم وقاصی کا لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کا خیرمقدم

بلدیاتی اداروں کے انتظامی، مالی اور عملی امور بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ماضی کی طویل بلدیاتی حکمرانی کا حساب دینا ہوگا،میئر ترجمان کی ایم کیوایم پرتنقید

کراچی (این این آئی) میئر کراچی کے ترجمان کرم اﷲ وقاصی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کی سندھ اسمبلی سے کثرتِ رائے سے منظوری کو بلدیاتی نظام میں اہم اصلاح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قانون سازی کا مقصد مقامی حکومتوں کو زیادہ فعال، جواب دہ اور شہری ضروریات سے ہم آہنگ بنانا ہے ۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے قانون سازی کے معاملے پر میدان سے پیچھے ہٹنے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل پر سیاست کرنے سے پہلے ماضی کی طویل بلدیاتی حکمرانی کا حساب دینا ہوگا۔کرم اﷲ وقاصی کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے بلدیاتی اداروں کے انتظامی، مالی اور عملی امور کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ترمیمی قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے ، منتخب نمائندوں اور افسران کی استعداد بڑھانے ، مختلف سرکاری اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط کرنے اور شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے متعدد نئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترمیمی ایکٹ کے تحت بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہونے سے 120 روز قبل حکومت الیکشن کمیشن سے نئے انتخابات کرانے کی درخواست کرے گی۔ نئے منتخب نمائندوں کے عہدے سنبھالنے تک موجودہ میئر یا چیئرمین بطور منتظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھ سکے گا، جس سے بلدیاتی نظام میں انتظامی خلا پیدا ہونے کا امکان کم ہوگا اور شہری خدمات کا سلسلہ جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔نئے قانون میں ڈپٹی میئر اور وائس چیئرمین کے اختیارات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...