میرا ہر قدم منافرت کے خاتمہ کیلئے اٹھے گا، بلال طارق

میرا ہر قدم منافرت کے خاتمہ کیلئے اٹھے گا، بلال طارق

مسلم امہ میں اتحاد و یگانگت کا جذبہ اجاگر کرنے کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھوں گا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت میاں بلال طارق نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے کی جانیوالی کوششیں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے انشاء اﷲ میرا ہر قدم منافرت کے خاتمہ اور امن کے قیام کیلئے اٹھے گا ،وہ انٹر نیشنل بین المذاہب امن ایواڑد ملنے پر اپنی رہائش گاہ پر معززین علاقہ کے اعزار میں دئیے گئے عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ میں نے بین مسالک ہم آہنگی کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے کی جانیوالی جدوجہد میں مرکزی جمیعت اہلحدیث کا پلیٹ فارم ا استعمال کیا اس لئے میں یہ ایواڑد جمیعت اہلحدیث کر عہدیداران و کارکنوں کے نام کرتا ہوں ۔ میں انشاء اﷲ اپنے والد مرحوم میاں عطاالرحمٰن طارق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلم امہ میں اتحاد و یگانگت کا جذبہ اجاگر کرنے کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھوں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...