کئی شاہراہوں پر دوبارہ مرمت کا کام شروع نہ ہو سکا
مرکزی سڑکوں کیساتھ گلیاں بھی جگہ جگہ گہرے گڑھوں کی زد میں آگئیں ، 114کلومیٹر سڑکوں کا حصہ مرمت کامنتظر مرکزی شاہراہوں پر بھی ٹوٹ پھوٹ کے باعث گاڑیوں کی رفتار متاثر ،سڑکوں کی بحالی کیلئے ڈائریکٹوریٹ تشکیل :ایل ڈی اے
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )لاہور کی سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے شروع کیا گیا پیچ ورک منصوبہ مکمل ہونے سے پہلے ہی تعطل کا شکار ہوگیا۔پہلے مرحلے میں 302 کلومیٹر طویل سڑکوں پر مرمت کا ہدف مقرر کیا گیا، جس میں سے 188 کلومیٹر شاہراہوں پر پیچ ورک مکمل ہونے کے بعد کام روک دیا گیا۔ 114 کلومیٹر سڑکوں کا حصہ اب بھی مرمت کا منتظر ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ برس ہونے والے پیچ ورک کے بعد بھی شہر کی کئی شاہراہوں پر دوبارہ مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ٹوٹ پھوٹ میں اضافہ ہوا اور مرکزی سڑکوں کے ساتھ رہائشی علاقوں کی گلیاں بھی جگہ جگہ گہرے گڑھوں کی زد میں آگئیں۔مرکزی شاہراہوں پر بھی ٹوٹ پھوٹ کے باعث گاڑیوں کی رفتار متاثر اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے ۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہناہے کہ سڑکوں کی مرمت اور بحالی کیلئے ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ تشکیل دے دیا ہے ،اس ڈائریکٹریٹ کو فعال کرنے کے بعد پیچ ورک کا کام شروع کیا جائے گا۔شہر میں جن مقامات پر سڑکوں کی حالت زار ہے ،ان پر بھی کام کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments