سی سی ٹی وی کیمروں کی ورکنگ اور مانیٹرنگ کے عمل کا معائنہ

سی سی ٹی وی کیمروں کی ورکنگ اور مانیٹرنگ کے عمل کا معائنہ

15 پر موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز پر پولیس کے رسپانس ٹائم کو بھی چیک کیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے سیف سٹی کنٹرول روم میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ورکنگ اور مانیٹرنگ کے عمل کا معائنہ کیا جبکہ پکار 15 پر موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز پر پولیس کے رسپانس ٹائم کو بھی چیک کیا گیا، اس کے علاوہ ٹریکرز کے ذریعے گشت پر مامور پولیس گاڑیوں کی پوزیشنز اور فیلڈ میں موجودگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے کنٹرول روم کے عملے کو ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہر کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے اور ایمرجنسی کالز پر پولیس رسپانس میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہونے دی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے جبکہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او نے پولیس لائنز کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا اور افسران و اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی میں ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...