گھر میں گھس کر خواتین سمیت اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

 گھر میں گھس کر خواتین سمیت  اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں علی شان نامی شہری نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران ملزموں زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور وہاں موجود خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ۔ ملزموں نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...