سڑکوں کی صفائی صرف مکینیکل طریقے سے کرنیکی ہدایت

سڑکوں کی صفائی صرف مکینیکل طریقے سے کرنیکی ہدایت

کوڑا جلانے کی شکایت ملی تو تحصیل منیجر کیخلاف کارروائی ہوگی:وزیر بلدیات

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران ممکنہ سموگ کے خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات اور سُتھرا پنجاب کے معاملات پر غور کیا گیا ہے ۔ فوکل پرسن برائے سُتھرا پنجاب عاصم محمود، سپیشل سیکرٹریز شاہد زمان لک اور سید موسیٰ رضا بھی موجود تھے جبکہ ضلعی ایجنسیز کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے مختلف شہروں کے اپنے حالیہ دوروں کے مشاہدات کی روشنی میں ضروری ہدایات جاری کیں۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی جانب سے جو انسدادِ سموگ ہدایات جاری کی گئی ہیں اُن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے سختی سے زور دیا کہ صفائی کے دوران سڑکوں پر گردوغبار اڑانے سے گریز کیا جائے ۔ کسی جگہ کوڑا جلانے کی شکایت ملی تو تحصیل منیجر کیخلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی صفائی صرف مکینیکل طریقے سے کی جائے جس میں پانی کا استعمال ہوتا ہے ۔ صوبائی وزیر نے ڈی جی سُتھرا پنجاب کو ضلعی ایم ڈیز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے اجلاس میں سُتھرا پنجاب ایجنسیز کے ایم ڈیز کو مرحلہ وار اتھارٹی آفس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...