خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ضلع بھر میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم جاری ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ کے احکامات کی روشنی میں سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایت پر خواتین و بچوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے سی پی او آفس سے آگاہی واک کی قیادت کی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول سوسائٹی، علما کرام، طلبا و طالبات اور پولیس افسر وں و اہلکاروں نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments