ڈی پی او بینش فاطمہ کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سنیں
شہریوں کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے : خطاب
لودھراں(سٹی رپورٹر ) ڈی پی او بینش فاطمہ نے تھانہ گیلے وال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے گئے ۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے 30 سے زائد درخواستوں کی سماعت کی اور شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ اس موقع پر مختلف مقدمات میں برآمد ہونے والا مالِ مسروقہ بھی متعلقہ مدعیان کے حوالے کیا گیا۔ ڈی پی او بینش فاطمہ نے کہا کہ شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور بروقت ریلیف پولیس کی اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او نے تھانہ گیلے وال کی زیرِ تعمیر نئی عمارت کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو عمارت کے تعمیراتی معیار کو مزید بہتر بنانے اور کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments