دفاتر کے اطراف صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر

دفاتر کے اطراف صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر

دیگر عملہ کو ایکسپلیشن لیٹر جاری کرکے متعلقہ محکموں میں واپس بھیجا جائے ، ہدایت

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں پی ایچ اے اتھارٹی کی کارکردگی اور مختلف امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایچ اے کے تحت مختلف فرائض کی انجام دہی، افسران و عملہ کی ڈیوٹیوں اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے پی ایچ اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ، گرین بیلٹس، پارکس اور سرکاری دفاتر کے اطراف صفائی کے مثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ذریاب ساجد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے میں فرائض سرانجام دینے والے دیگر محکموں کے عارضی طور پر اٹیچ کیے گئے عملہ کو ایکسپلیشن لیٹر جاری کرکے متعلقہ محکموں میں واپس بھیجا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ایچ اے کا صرف متعلقہ عملہ جوہرآباد اور خوشاب میں تجاوزات کے خاتمے ، مین روڈز، پارکس اور دفاتر سے جڑی بوٹیوں و جھاڑیوں کے فوری خاتمے کے لیے فرائض سرانجام دے گا۔ انہوں نے روزمرہ امور کی انجام دہی کے لیے ضروری مشینری اور آلات کی بروقت دستیابی و انتظام کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے پی ایچ اے اور محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں کام کرنے والے عملہ کی مثر نگرانی خود کریں ۔تاکہ مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...