بورڈ آف ریونیو کے انیشیٹوز پر عملدرآمد ٹائم لائن کے مطابق یقینی بنایا جائے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد نے ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ بورڈ آف ریونیو کے انیشیٹوز پر عملدرآمد مقررہ ٹائم لائن کے مطابق یقینی بنایا جائے جبکہ سرکاری ریونیو واجبات کی وصولی کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے ۔
ریونیو امور سے متعلق اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ افسران مؤثر مانیٹرنگ کریں اور زیر التواء معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ریونیو انیشیٹوز پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، پنجاب ریونیو اتھارٹی کے افسران، تحصیلداروں اور دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بی او آر کے مختلف انیشیٹوز پر پیش رفت، ریونیو واجبات کی وصولی، زیر التواء کیسز اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments