بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اقدامات ضروری ، گورنر

بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اقدامات ضروری ، گورنر

بروقت تشخیص کے لیے موثر آگاہی مہمات کو فروغ دینا ہوگا،وفد سے گفتگوجمہوریت کی اصل طاقت عوام کی شمولیت اور ان کے اعتماد میں ہے ،پیغام

کراچی (اے پی پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے پنک ربن پاکستان کے وفد نے ملیحہ کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔منگل کو گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد نے گورنر سندھ کو بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں خواتین میں بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص، خود تشخیصی طریقہ کار اور باقاعدہ اسکریننگ کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اور بروقت تشخیص کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔

خواتین میں بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کے لیے موثر اور وسیع پیمانے پر آگاہی مہمات کو فروغ دینا ہوگا۔ اس موقع پر ملیحہ نے بتایا کہ پنک ربن پاکستان گزشتہ 23 برس سے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اور مریضوں کی معاونت کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ علاوہ ازیں عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ جمہوریت کی اصل طاقت عوام کی شمولیت اور ان کے اعتماد میں ہے، ہر شہری کو اپنی رائے کے اظہار اور قومی معاملات میں بھرپور حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...