مزید صوبے نہ بنائیں، اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کریں، غلام مرتضیٰ
سندھ میں امن وامان تباہ، سابق صوبائی وزیر کا اغوا اس کی واضح مثال، گفتگو
محراب پور(نمائندہ دنیا)پاکستان میں مزید صوبے بنانے کی بجائے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں، اختیارات ضلع کونسل اور بلدیاتی اداروں کے سپرد کرنے سے عام آدمی کو فائدے پہنچے گا، نوشہرو فیروز میں عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے این پی پی کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی نے مزید کہا کہ ملک کی صورتحال سنگین ہے وزرا ایسے بیانات دے رہے ہیں، سندھ کا امن و امان تباہ ہے سابق صوبائی وزیر حسن چانڈیو کا اغوا اس کی ایک واضح مثال ہے ملک میں میرٹ کی بجائے جعلسازی، کرپشن عروج پر ہے بیروزگاری کے باعث نوجوان خودکشیاں کر رہے ہیں ،حید رآباد میں طلبہ نے اپنے جاہز مطالبات کی منظوری کے لئے تادم مرگ بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے جس کی وہ حمایت کرتے ہیں، ان پر پلاٹ پر قبضے کا جھوٹا مقدمہ کیا گیا ہے وہ خود ایک زمیندار ہیں موروشہرکا تقریباً نصف حصہ انکی زمین پر واقع ہے مورو میں 1000 مربع فٹ کے سرکاری پلاٹ کی فروخت کا مقدمہ انتقامی طورپر بنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments