خاتون اور اسکے چار بچے سرگودھا سے بازیاب

خاتون اور اسکے چار بچے سرگودھا سے بازیاب

چھاپہ مار کارروائیوں کے ذریعے مغویہ اور اسکے بچوں کا سراغ لگایا گیا

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی میانوالی کی اغوا کاروں کے خلاف کامیاب کارروائی، میانہ محلہ میانوالی سے 11 روز قبل اغواء ہونے والی خاتون اور اسکے چار بچے سرگودھا سے بازیاب کروا لئے ۔4 ستمبر کو محلہ میانہ سے مغوی خاتون اور اسکے چار بچوں کو بازیاب کروا لیا۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، سائنسی بنیادوں پر تفتیش اور متعدد مقامات پر مسلسل چھاپہ مار کارروائیوں کے ذریعے مغویہ اور اسکے بچوں کا سراغ سرگودھا میں لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام مغویان کو صحیح و سلامت بازیاب کروا لیا۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...