پختون کلچر ڈے بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ ، ضیاء لنجار

 پختون کلچر ڈے بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ ، ضیاء لنجار

کراچی (این این آئی) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے پختون عمائدین پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت ارکان سندھ اسمبلی اعجاز سواتی اور آصف خان نے کی۔

ملاقات کے دوران پختون ثقافتی دن کے حوالے سے وزیر داخلہ کو دعوت نامہ بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پختون ہمارے بھائی ہیں، پختون کلچر ڈے ہماری ثقافتی روایات، اقدار اور بھائی چارے کے فروغ کا خوبصورت ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پختون قوم کی شاندار ثقافت، روایات اور مہمان نوازی ہمارے معاشرے کے حسن میں اضافہ کرتی ہیں۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سندھ میں آباد پختون برادری صوبے کی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...