گجرات:کمشنر کا تجاوزات ، پارکنگ مسائل کے خاتمے کا حکم

گجرات:کمشنر کا تجاوزات ، پارکنگ مسائل کے خاتمے کا حکم

ڈپٹی کمشنر گجرات کے ساتھ میونسپل کمیٹی آفس کھاریاں میں کھلی کچہری کا انعقاد

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کے ہمراہ تحصیل کھاریاں کے شہریوں کے مسائل سننے اور فوری ازالے کیلئے احکامات دئیے ۔میونسپل کمیٹی آفس کھاریاں میں کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے مجموعی طور پر 20 درخواستیں پیش کی گئیں جن میں مختلف محکموں سے متعلق مسائل اور شکایات شامل تھیں۔ کمشنر محمد علی نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے ان کے مسائل براہ راست موقع پر سننا اور فوری ریلیف فراہم کرنا ہے ۔بعد ازاں کمشنر محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھاریاں شہر کے اہم شہری مسائل کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے پارکنگ کے مسائل، تجاوزات کے خاتمے اور شہر کی سڑکوں کی صورتحال سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسر وں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...