عالمی پاکستانی انجینئرنگ کمیونٹی کو جوڑنے کیلئے برین گین پورٹل کا آغاز

 عالمی پاکستانی انجینئرنگ کمیونٹی کو جوڑنے کیلئے برین گین پورٹل کا آغاز

سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی انجینئر شاہد اقبال،چیئرمین پی ای سی وسیم نذیر نے افتتاح کیا

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ )پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے برین گین پورٹل کا آغاز کر دیا ہے ۔ یہ عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پاکستانی انجینئرنگ کمیونٹی کو دنیا بھر میں موجود تجربہ کار پاکستانی اور بین الاقوامی ماہرین سے جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ پورٹل کا افتتاح پی ای سی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی انجینئر شاہد اقبال بلوچ تھے ۔ شاہد اقبال اور چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے مشترکہ طور پر پورٹل کا افتتاح کیا۔ فرانس میں پاکستان کی سفیر عزت مآب محترمہ ممتاز زہرا بلوچ نے تقریب میں بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔

تقریب میں اعلی سرکاری حکام، فرانس، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات، کویت، آسٹریلیا، کینیڈا اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتی مشنز کے نمائندوں، وائس چانسلرز، فیکلٹی اراکین، صنعت کے نمائندوں، انکیوبیشن سینٹرز، ٹیکنالوجی پارکس، اسٹارٹ اپس اور مختلف ممالک سے برین گین ایمبیسیڈرز نے شرکت کی۔ یہ پورٹل بیرونِ ملک مقیم پاکستانی انجینئرز اور ماہرین کو طلبہ کی رہنمائی، تحقیقی اور تکنیکی تجاویز کا جائزہ لینے ، فائنل ایئر پراجیکٹس کی نگرانی، سٹارٹ اپس کو مشاورت فراہم کرنے اور پاکستان میں صنعت، انجینئرنگ معیارات اور ایکریڈیٹیشن کے شعبوں میں خصوصی معاونت فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔پورٹل دو بنیادی کیٹیگریز، کنٹری بیوٹرز اور سیکرز، کے تحت کام کرتا ہے ۔ سینئر انجینئرز، ماہرینِ تعلیم، کنسلٹنٹس اور دیگر ماہرین اپنی مہارت، رہنمائی اور پیشہ ورانہ روابط فراہم کرنے کے لیے بطور کنٹری بیوٹر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...