ٹیکس نیٹ میں آنے پر 1سال ذرائع آمدن بتانے کی چھوٹ
وزیرآباد میں کمشنر ایف بی آر کی زیرصدارت تاجروں اورصنعتکاروں کی میٹنگ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر ایف بی آر علی عدنان کی زیرصدارت مقامی ہال میں تاجروں اورصنعتکاروں کی مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکا کو انکم ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کر انے ، فائلر بننے کے فوائد اور ٹیکس قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو اویس شفقت،ایف بی آر افسر راشد خان، عامر یونس کھوکھر،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے ، سینئر نائب صدر اکبر بٹ،صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن وحید الرحمن زرگر، سینئر نائب صدر احمد سعید اللہ والے ،چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن جمال بٹ، سینئر وائس چیئرمین حبیب اللہ چودھری،بیکری ایسوسی ایشن کے حاجی حبیب الرحمن،حکیم عرفان،وزیرآباد چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری سید ثمر رضا زیدی، سینئر صحافی افتخار احمد بٹ،صدر ٹریولز اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن ملک تنویر احمد،راجہ بشارت،فیصل چیمہ سمیت صنعتکار،تاجر کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ کمشنر ایف بی آر علی عدنان نے تاجروں اور شہریوں پر زور دیا کہ سال 2026 کا انکم ٹیکس گوشوارہ 30 ستمبر تک لازمی جمع کر ائیں اور فائلر بن کر ٹیکس میں دستیاب رعایتوں سے فائدہ اٹھائیں ، ٹیکس نیٹ میں نئے آنے والوں کو ایک سال تک آمدن کے ذرائع بارے بھی نہیں پوچھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments