گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی ،10ارب کے 15کمرشل فروخت
تجارتی پلاٹوں کی نیلامی کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ،نیلامی آج بھی جاری رہے گی
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کے اہم اور پْرکشش رہائشی و تجارتی علاقوں G-13 اور G-14 کے کمرشل پلاٹس کی دو روزہ نیلامی کا آغاز ہوگیا۔ نیلامی سروس روڈ ایسٹ،سیکٹر E-11/4، اسلام آباد میں صبح 10:00 بجے شروع ہوئی۔ نیلامی میں G-13 اور G-14 میں واقع مختلف کمرشل پلاٹس پیش کئے جا رہے ہیں، جن میں G-14 Markaz، G-14/2، G-14/3، G-14/4 سمیت دیگر اہم کمرشل مقامات شامل ہیں۔
نیلامی کے پہلے روز مجموعی طور پر 15 کمرشل پلاٹس فروخت ہوئے ،جس سے 10 ارب سے زائد کی آمدن حاصل ہوئی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال نے کہا کہ شفاف، میرٹ پر مبنی اور منظم نیلامی کا انعقاد سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اتھارٹی سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کرنے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ G-13 اور G-14 کے کمرشل پلاٹس کی یہ نیلامی سرمایہ کاروں کے لیے اسلام آباد کے اہم ترین علاقوں میں سرمایہ کاری کا ایک بہترین موقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments