ریڈکریسنت ہسپتال کو مکمل فعال کرنا ترجیحات میں شامل ،ڈی سی
ہسپتال میں تقریباً 100بستروں کی گنجائش موجود ہے ،چند روز میں خود دورہ کرونگا
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ ہسپتال کی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت موجود ہونے کے باوجود ہسپتال کا غیر فعال ہونا ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں تقریباً 100 بستروں کی گنجائش موجود ہے اور اسے مکمل طور پر فعال کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ ہسپتال کی بحالی اور فعالیت کے لیے صوبائی چیئرمین و گورنر پنجاب سے بھی درخواست کی جائے گی، ریڈ کریسنٹ کے ممبران، مخیر حضرات اور دیگر دستیاب ذرائع سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔ تمام متعلقہ اداروں اور ممبران کو ہسپتال کی بحالی کے عمل میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر آئندہ چند روز میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ممبران کے ہمراہ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران ہسپتال کی موجودہ صورتحال، دستیاب سہولیات، ضروری مرمت و بحالی کے کاموں اور طبی شعبہ جات کو فعال کرنے کے لیے درکار اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments