اپواء ملتان کے زیر اہتمام لیڈیز کلب میں محفل سماع

اپواء ملتان کے زیر اہتمام  لیڈیز کلب میں محفل سماع

ملتان (لیڈی رپورٹر) آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن (اپواء) ملتان کے زیر اہتمام لیڈیز کلب میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملنگز گروپ نے صوفیانہ کلام پیش کیا۔

اپواء، وومن چیمبر آف کامرس اور لیڈیز کلب کی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور روحانی کلام سے محظوظ ہوئیں۔ چیئرپرسن اپواء ملتان بیگم فرخ مختار نے کہا کہ محفل سماع صوفیانہ و روحانی روایات کا خوبصورت اظہار ہے ، جو دلوں کو سکون اور باہمی محبت و اخوت کو فروغ دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپواء خواتین کے لیے صحت مند، مثبت اور بامقصد سرگرمیوں کے انعقاد کو ترجیح دیتی ہے ۔ انہوں نے ملنگز گروپ کی بہترین پیشکش کو بھی سراہا۔ تقریب میں ناہید چودھری، ذوالفقار انجم، فرح فیصل، نازیہ یاسر خان، تہمینہ منیر، طاہرہ نجم، ڈاکٹر شہلا آفتاب، افشاں وسیم، ارم اقبال،پرنسپل اپواء عابدہ اشفاق، فرح ثاقب اور دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...