ڈپٹی کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کے مسائل سنے
شکایات کے فوری ازالے اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ہدایت جاری
ملتان (وقائع نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں۔ اس موقع پر مختلف شہریوں نے اپنے مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا، جن پر انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہر درخواست پر میرٹ کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کو براہ راست اپنی شکایات پیش کرنے کا موقع دینا اور ان کے مسائل کا فوری حل یقینی بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments