انرویل چناب کلب کی نجمہ تسنیم صدر، خضراء قریشی سیکرٹری منتخب

انرویل چناب کلب کی نجمہ تسنیم  صدر، خضراء قریشی سیکرٹری منتخب

ملتان (لیڈی رپورٹر) انرویل ڈسٹرکٹ 340 چناب کلب کے سالانہ انتخاب میں نجمہ تسنیم قریشی صدر، خضریٰ قریشی سیکرٹری، سدریٰ اسلم فنانس سیکرٹری اور منال جنید بلیٹن ایڈیٹر منتخب ہوگئیں۔

 کالر پہنانے اور بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی چیئرمین انرویل ڈسٹرکٹ 340 شمائلہ شوکت نے صدر نجمہ تسنیم قریشی کو کالر پہنایا جبکہ سیکرٹری خضراء قریشی کو بیج لگایا گیا۔،دیگر عہدیداران کو صدر نے بیجز لگائے ۔ صدر نجمہ تسنیم قریشی نے کہا کہ خواتین منظم انداز میں فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دے کر معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہیں۔ سیکرٹری خضریٰ قریشی نے کہا کہ مستحق خاندانوں کی معاونت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مدد فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے ۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور عہدیداران و مہمانوں میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...