دیرینہ رنجش،شہری پر تشدد اینٹوں کے وار، لہولہان کردیا

  دیرینہ رنجش،شہری پر تشدد اینٹوں کے وار، لہولہان کردیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)دیرینہ رنجش کی بنا پر شہری کو ڈنڈوں، سوٹوں اور اینٹوں کے وار کرکے زخمی کردیا گیا۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے وارث پورہ میں طارق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کرلیا اور ڈنڈوں، سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اینٹوں کے وار شروع کردیئے ، جس سے وہ لہولہان ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملز م متاثرہ شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...