پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران 3 افراد سے فراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران تین افراد کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمات کا اندراج کرواتے ہوئے نواز، رفیق اور وسیم نامی تین افراد کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ پراپرٹیز کی خرید و فروخت کے دوران ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر انہیں جعلی اور بوگس دستاویزات فراہم کرکے لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ افراد کی مدعیت میں مقدمات درج کرکے تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments