سال سے مفرور اقدام قتل کا اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

سال سے مفرور اقدام قتل کا اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

سال سے مفرور اقدام قتل کا اشتہاری سعودی عرب سے گرفتارمطلوب حسن علی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا ، علاقہ پولیس کے حوالے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) انچارج ریڈ نوٹس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ایک سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ انسپکٹر عاصم ذوالفقار نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم حسن علی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر سٹیٹس لگانے کے معاملے پر ہونے والی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے لبید نامی شخص کو زخمی کر دیا تھا اور واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ تھانہ چک جھمرہ پولیس نے گرفتار اشتہاری ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...