ایف ڈی اے کے رہائشی و کمرشل پلاٹس کی اوپن نیلامی کا فیصلہ
ایف ڈی اے کے رہائشی و کمرشل پلاٹس کی اوپن نیلامی کا فیصلہ شرائط و ضوابط اور نیلامی کی مقررہ تاریخ سے متعلق عوام کو جلد آگاہ کیا جائیگا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کی ملکیتی مختلف علاقوں میں موجود متعدد رہائشی و کمرشل پلاٹس کو شفاف اور اوپن نیلام عام کے ذریعے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دستیاب پلاٹس کی مکمل تفصیلات، نیلامی کی شرائط و ضوابط اور نیلامی کی مقررہ تاریخ سے متعلق عوام کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔اس امر کا انکشاف ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ہوا، جس میں ایف ڈی اے کی رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں دستیاب پلاٹس کی تفصیلات، موجودہ صورتحال اور مجوزہ نیلامی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز جنید حسن منج، اسماء محسن، سہیل مقصود پنوں، یاسر اعجاز چٹھہ، افنان سعید سندھو اور دیگر متعلقہ افسر بھی مو جو د تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہا کہ ایف ڈی اے کی ملکیتی جائیدادوں اور پلاٹس کو شفاف طریقہ کار کے تحت بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کے مالی وسائل میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ انتظامی و ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جاسکے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ نیلامی کے لیے منتخب رہائشی و کمرشل پلاٹس کا ریکارڈ مکمل طور پر مرتب کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments