زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا ایلومنائی میٹ 26،27 نومبر کو ہوگا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا ایلومنائی میٹ 26،27 نومبر کو ہوگا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا ایلومنائی میٹ 26،27 نومبر کو ہوگا پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کی ایلومنائی میٹ اور کانووکیشن کے مجوزہ انتظامات پر بریفنگ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ سابق طلبہ کے نیٹ ورک تعلیمی اداروں، پیشہ ور افراد، صنعت، سرکاری اداروں اور تحقیقی مراکز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جس سے غذائی تحفظ اور معاشرتی فلاح و بہبود سے متعلق ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے سابق طلبہ کے اجتماع کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا ایلومنائی میٹ 26 اور 27 نومبر کو منعقد ہوگا جبکہ یونیورسٹی کی کانووکیشن 25 نومبر کو ہوگی۔ اجلاس میں کنوینر و ڈین زراعت پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے ایلومنائی میٹ اور کانووکیشن کے مجوزہ انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ سابق طلبہ کسی بھی یونیورسٹی کا اہم اثاثہ ہوتے ہیں، کیونکہ وہ اپنی تعلیمی قابلیت اور پیشہ ورانہ تجربے کو معاشرے کے مختلف شعبوں میں بروئے کار لاتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...