ایک دن کا کمشنر، درخواست دینے کی تاریخ میں 21 ستمبر تک توسیع
ایک دن کا کمشنر، درخواست دینے کی تاریخ میں 21 ستمبر تک توسیع درخواستیں اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر جمع ہو نگی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ‘کون بنے گا ایک دن کا کمشنر فیصل آباد ڈویژن’ مقابلے میں درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 21 ستمبر 2026 تک توسیع کردی گئی ہے ۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بتایا کہ طلبہ کے رش اور خواہشمند طالب علموں کی درخواست پر مقابلے میں شرکت کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ بڑھائی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان 2026 میں سائنس مضامین میں 95 فیصد سے زائد اور آرٹس مضامین میں 85 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ اس مقابلے کے لیے اہل ہوں گے ۔ اسی طرح او لیول میں سائنس مضامین میں 8اے گریڈ جبکہ آرٹس مضامین میں 7اے گریڈ حاصل کرنیوالے طلبہ بھی مقررہ تاریخ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments