گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد ، فائرنگ کر دی
ریحانہ کوثر اپنی ہمشیرہ کے ساتھ گھر پر مو جو د تھی ، ملزم داخل ہو گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ مبینہ طور پر فائرنگ کر دی گئی۔تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ریحانہ کوثر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز م اسلحے کے زور پر زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور انہیں قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کر دی گئی۔ جس سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔ تاہم گھریلو قیمتی سامان کو نقصان پہنچا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments