خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری کو لوٹ لیا۔
تھانہ ساندل بار کے علاقے میں اکبر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے اسے روک لیا اور باتوں میں الجھا کر اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیالیا اور آنکھیں بند کر کے چند قدم چلنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments