باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ

باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ

عامر اپنے والد کے ہمراہ شو روم پر مو جو د تھا ملزموں نے دھاوا بول دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)باپ بیٹے کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کر دی گئی۔تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عامر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ اپنے فرنیچر شوروم پر موجود تھا کہ اس دوران ملز م سابقہ رنجش کی بنا پر موقع پر پہنچ گئے اور دونوں باپ بیٹے کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ۔ جبکہ اس دوران قیمتی فرنیچر اور دیگر سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...