گھر پر قبضے کی کوشش ،خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
زریں گھر میں مو جو د تھیں ، ملزموں نے دھاوا بو ل دیا ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر پر قبضے کی کوشش کے دوران خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سلطان ٹاؤن میں مبینہ زریں نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر اس کے گھر پر قبضہ کرنے کی نیت سے دھاوا بول دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ قیمتی سامان بھی چوری کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments