روڈالہ روڈ پولیس کی کارروائیاں، 1240 گرام چرس اور ناجائز پستول برآمد

روڈالہ روڈ پولیس کی کارروائیاں، 1240  گرام چرس اور ناجائز پستول برآمد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 1240 گرام چرس اور 30 بور پسٹل برآمد کرکے دو مقدمات درج کرلیے۔

ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ مہر گلزار حسنین سپرا کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش حق نواز سرفراز کے قبضہ سے 1240 گرام چرس برآمد کرلی اور مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری کارروائی میں محمد یار حسن ولد اقبال حسن قوم کھرل، سکنہ چک نمبر 280 گ ب کے قبضہ سے 30 بور پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...