پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
3مشکوک موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کی اور فرار کی کو شش کی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ احمد پور سیال کے علاقے میں پارکو پائپ لائن سے تیل چوری میں ملوث مبینہ بدنام زمانہ چور اور مجرم اشتہاری نبیل الرحمن کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق بنگلہ یاسمین کے قریب تین مشکوک موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ایک ملزم موٹر سائیکل سمیت پول سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا، جسے پسٹل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت نبیل الرحمن کے نام سے ہوئی ہے ، جو پارکو پائپ لائن سے تیل چوری سمیت 14 سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری نکلا۔پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ پارکو پائپ لائن قومی اثاثہ ہے اور اس کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو پائپ لائن کے اطراف انٹیلی جنس نظام مزید مؤثر بنانے اور مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments