نوسرباز خواتین گینگ کی شہری کے گھر چوری، تین گرفتار

نوسرباز خواتین گینگ کی شہری کے گھر چوری، تین گرفتار

چار رکنی نوسرباز خواتین کا گینگ شہری اسلم کے گھر داخل ہوااور واردات کی

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ موضع رشیدپور میں نوسرباز خواتین کے چار رکنی گینگ کی جانب سے شہری کے گھر سے مبینہ طور پر رقم چوری کرنے کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے تین نامزد خواتین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔گزشتہ روز چار رکنی نوسرباز خواتین کا گینگ شہری اسلم کے گھر داخل ہوا، جہاں خواتین نے اس کی اہلیہ کو مبینہ طور پر باتوں میں الجھائے رکھا اور گھر میں رکھے جستی صندوق سے 15 ہزار روپے چوری کرکے فرار ہوگئیں۔ واقعہ کا علم ہونے پر اہل خانہ نے ریسکیو 15 پر اطلاع دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین نامزد خواتین صغراں بی بی، بسم اللہ بی بی اور رقیہ بی بی کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک نامعلوم ملزمہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔پولیس نے شہری اسلم کی مدعیت میں تھانہ اٹھارہ ہزاری میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی مزید تفتیش اور فرار ملزمہ کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...