پٹرول لیوی ختم کیے بغیر دھرنے ختم نہیں ہو نگے :ڈاکٹر سعید
100 روپے کا ریلیف ایک ڈرامہ ، لاک ڈاؤن کسی صورت قابل قبول نہیں
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )امیر جماعت اسلامی تحصیل جڑانوالہ ڈاکٹر سعید احمد نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی ختم کیے بغیر دھرنے ختم نہیں ہوں گے ، اسلام آباد میں لگائے گئے کنٹینرز جماعت اسلامی کے مارچ کو نہیں روک سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس پلان اے ، بی اور سی موجود ہیں، بہتر ہے کہ حکومت حالات خراب نہ کرے اور اسلام آباد میں عوام کے معمولات زندگی کو سکون سے جاری رہنے دے ۔انہوں نے کہا کہ 100 روپے کا ریلیف ایک ڈرامہ ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، حکومت نے کرایوں میں کیا کمی کی ہے اور ریلوے میں عوام کو کیا ریلیف دیا گیا ہے ؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس کی بھی کوئی ایپ موجود ہے ؟ ڈاکٹر سعید احمد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کسی صورت قابل قبول نہیں، جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فارمولا پیش کیا ہے جبکہ جواب میں حکومت صرف پریزنٹیشن دے رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments