وزیراعلیٰ کے پی کو اپنے صوبے پر توجہ دینی چاہیے : شیخ قیصر محمود
پنجاب کے عوام امن اور استحکام چاہتے ،سیاسی کشیدگی کے بجائے ترقیاتی عمل کو ترجیح دیتے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چنیوٹ کے رہنما شیخ قیصر محمود چنیوٹی المعروف جاپان والے نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ اقدامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام امن اور استحکام چاہتے ہیں اور سیاسی کشیدگی کے بجائے ترقیاتی عمل کو ترجیح دیتے ہیں۔ شیخ قیصر محمود نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنے صوبے کے عوام کی خدمت پر توجہ دینی چاہیے اور پنجاب میں سیاسی احتجاج کے بجائے اپنے صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں عوام ترقی، استحکام اور خوشحالی کی خواہاں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments