بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں ابھی سے کرنا ہو نگی :رانا نعیم

 بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں ابھی سے کرنا ہو نگی :رانا نعیم

تنظیمی عہدیداروں کی نامزدگی کا اختیار چیئرمین بلاول اور راجہ پرویز کے سوا کسی کو نہیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام تنظیمی عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینا ہوگا۔ تنظیمی عہدیداروں کی نامزدگی کا اختیار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی صدر راجہ پرویز اشرف کے سوا کسی کو حاصل نہیں، جو بھی اس حوالے سے کوئی اقدام کرے گا وہ تنظیمی ضابطے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔ ہم کسی ایسے اقدام کا حصہ نہیں بن سکتے جو پارٹی ضابطوں کی پامالی کے زمرے میں آتا ہو۔ فیصل آباد کے پانچوں ٹاؤنز میں تنظیم سازی کے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد سٹی کے صدر رانا نعیم دستگیر خان نے آبادی وزیر خاں والی سٹی سیکرٹریٹ میں اپنی زیر صدارت منعقدہ ماہانہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رانا نعیم دستگیر خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنا ہوں گی۔ فیصل آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بھرپور محنت کرنا ہے ، جس کے لیے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...