زرعی گریجویٹس کو تجربہ سرٹیفکیٹس اور انٹرن شپ آرڈرز تقسیم
41 زرعی گریجویٹس میں تجربہ کے سرٹیفکیٹس ،32 کو انٹرنشپ آرڈر دئیے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب میں زرعی گریجویٹس انٹرن شپ سکیم کے تحت کورس مکمل کرنے والے 41 زرعی گریجویٹس میں تجربہ کے سرٹیفکیٹس جبکہ 32 نئے زرعی گریجویٹس میں انٹرن شپ آرڈرز تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ زرعی گریجویٹس کو عملی تجربے کے مواقع فراہم کرنا نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کی جانب اہم اقدام ہے ۔ نوجوان تحقیق، جدت اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا حصہ بنائیں اور کاشتکاروں کی رہنمائی، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ اور پیداواری مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا اکریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments