مخالفین نے فائرنگ ، ماموں بھانجے کو لہولہان کردیا
جاوید اپنے ماموں افضل کے ساتھ مو جو دتھا ، ملزموں نے حملہ کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین نے فائرنگ کرتے ہوئے ماموں بھانجے کو لہولہان کردیا۔تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں جاوید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ماموں افضل کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران مخالفین نے انہیں قابو کردیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کردی۔ جس کی زد میں آکر دونوں ماموں بھانجا لہولہان ہوگئے ۔ بعد ازاں ملزمان فائرنگ کرتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments