مسلح ڈاکوؤں نے راہگیر سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی
بچیانہ (نمائندہ دنیا )تین نامعلوم مسلح ڈاکو راہگیر سے ہزاروں روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
گزشتہ شب نواحی گاؤں کا رہائشی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گاؤں جا رہا تھا کہ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 653 گ ب، پل موٹروے کے قریب تین نامعلوم پیدل مسلح ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اس سے 8 ہزار 500 روپے نقدی اور ہنڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments