اختیارات سے تجاوز اور ناقص تفتیش پر 2 سب انسپکٹرز برطرف

اختیارات سے تجاوز اور ناقص  تفتیش پر 2 سب انسپکٹرز برطرف

ٹھیکریوالا ،پینسرہ (نمائندگان دنیا )اختیارات سے تجاوز اور ناقص تفتیش پر تھانہ ساندل بار میں تعینات دو سب انسپکٹرز کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے ،تحت اختیارات سے تجاوز کرنے والے سب انسپکٹرز قمرالزمان اور خرم سجاد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد نے ڈی ایس پی شاہد سرکل صدر کی جانب سے پیش کی گئی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں دونوں کے خلاف کارروائی کرتے انہیں ملازمت سے برطرف کردیا۔ ایس پی اقبال ڈویژن نے سب انسپکٹر قمرالزمان اور سب انسپکٹر خرم سجاد کی برطرفی کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...