5 مرلہ گھروں پر ٹیکس میں اضافہ ناقابل برداشت :پیپلز پارٹی

5 مرلہ گھروں پر ٹیکس میں اضافہ ناقابل برداشت :پیپلز پارٹی

حکومت کی جانب سے عوام پر نئے ٹیکس عائد کرنے سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے 5 مرلہ گھروں پر پراپرٹی ٹیکس میں 70 فیصد اضافے اور ٹیکس رعایت ختم کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس میں غیر معمولی اضافہ ناقابل برداشت ہے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام پر نئے ٹیکس عائد کرنے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور معاشی بحران نے بھی ہر طبقے کو متاثر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 5 مرلہ کا گھر کسی سرمایہ دار کی جائیداد نہیں بلکہ عام مزدور، ملازم، دکاندار یا متوسط طبقے کے خاندان کی زندگی بھر کی جمع پونجی کا نتیجہ ہوتا ہے ۔ پہلے ہی محدود آمدنی رکھنے والے شہری بجلی، گیس، پانی، بچوں کی تعلیم، علاج معالجے اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کے اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ ان کے لیے مزید مالی بوجھ کا باعث بنے گا۔

 

 

 

۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...