ہوٹل کا ناقص کھانا کھانے سے ڈیڑھ درجن افراد کی حالت غیر
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 73 ج ب جھپال میں مبینہ طور پر ہوٹل کا ناقص کھانا کھانے سے ڈیڑھ درجن سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔۔۔
جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا۔چک 73 ج ب جھپال میں واقع لالو ہوٹل سے کھانا کھانے کے بعد متعدد افراد کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments