اندھے قتل کا سراغ مل گیا، دوست ہی دوست کا قاتل نکلا، ملزم گرفتار
مکوآنہ(نمائندہ دنیا )تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر مبینہ طور پر واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتول امداد حسین کا دوست ہی اس کے قتل میں ملوث نکلا۔ پولیس کے مطابق 210 رب لکھوانہ لنک روڈ پر اس کی نعش ملی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔ تفتیش کے بعد مبینہ طور پر ملزم زاہد حسین تک پہنچ کر اسے گرفتار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments