2حادثات، جواں سالہ لڑکی کا ہاتھ کٹ گیا، 4 افراد زخمی

 2حادثات، جواں سالہ لڑکی  کا ہاتھ کٹ گیا، 4 افراد زخمی

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)مختلف حادثات کے دوران جواں سالہ لڑکی کا ہاتھ کٹنے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ایک حادثے میں الیکٹرک ٹوکہ مشین کی زد میں آکر لڑکی کا بایاں ہاتھ کٹ گیا جبکہ دوسرے حادثے میں تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان اور اس کی والدہ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ احسان چوک میں تیز رفتار مزدا ٹرک نے بستی جموں دلو، تھانہ گڑھ کے رہائشی موٹرسائیکل سوار احمد علی اور اس کی والدہ لالاں زوجہ خادم حسین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل پر سوار کمسن بچہ معجزانہ محفوظ رہا۔حادثے کے دوران ایک اور موٹرسائیکل بھی مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی، جس پر سوار دو افراد کو بھی چوٹیں آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...